Noor e Khuda
⬆⬆ اوپر پیج پر کلک کریں اور لائیک کریں .. اس پوسٹ کو دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں! 💚 صلی اللہ عليه وسلم 💚 حضرت سری سقطیؒ نے ایک شرابی کو دیکھا جو مدہوش زمین پر گرا ہوا تھا اور اپنے شراب آلودہ منہ سے اﷲ اﷲ کہہ رہا تھا۔ حضرت سری سقطیؒ نے وہیں بیٹھ کر اس کا منہ پانی سے دھویا اورفرمایا:’’اس بے خبر کو کیا خبر؟ کہ ناپاک منہ سے کس پاک ذات کا نام لے رہا ہے۔‘‘ اس کا منہ دھوکر آپ چلے گئے۔ جب شرابی کو ہوش آیا تو لوگوں نے اسے بتایا: ’’تمہاری بے ہوشی کے عالم میں حضرت سری ؒ یہاں آئے تھے اور تمہارا منہ دھو کر گئے ہیں۔‘‘ شرابی یہ سُن کر بڑا پشیمان اور نادم ہوا اور رونے لگا، اپنے نفس کو مخاطب کرکے بولا:’’ بے شرم! اب تو سریؒ بھی تجھے اس حال میں دیکھ گئے ہیں، اﷲ عزوجل سے ڈر اور آئندہ کے لیے توبہ کر۔‘‘ رات کو حضرت سری سقطیؒ نے خواب میں سنا۔ ’’اے سریؒ! تم نے شرابی کا ہماری خاطر منہ دھویا۔ ہم نے تمہاری خاطر اس کا دل دھودیا۔ ‘‘ حضرت سری سقطیؒ تہجد کے وقت مسجد میں گئے تو اس شرابی کو تہجد پڑھتے ہوئے پایا۔ آپؒ نے اس سے پوچھا:’’ تم میں یہ انقلاب کیسے آگیا؟‘‘ وہ بولا: ’’آپ مجھ سے کیوں پوچھتے ہیں، جب کہ اﷲ ع...